ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رافیل سودا:راہل گاندھی کے الزام پرارون جیٹلی چراغ پا

رافیل سودا:راہل گاندھی کے الزام پرارون جیٹلی چراغ پا

Sat, 21 Jul 2018 23:35:43    S.O. News Service

نئی دہلی،21جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے ہفتہ کوکہاہے کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکراں کے ساتھ بات چیت کی کہانی گڑھ کر بین الاقوامی سطح پر اپنی ہی معتبریت کم کی ہے۔مسٹرارون جیٹلی نے فیس بک پر لکھے اپنے مضمون میں کہا ہے، راہل گاندھی نے صدر میکراں کے ساتھ بات چیت گڑھ کر اپنی معتبریت کم کی ہے اور دنیا کے سامنے ہندوستانی سیاستدانوں کی شبیہ کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ یہ بات سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ مسٹرگاندھی اس حقیقت سے کیسے بے خبر ہیں کہ یو پی اے کی حکومت کے وزیرنے ہی رازداری کے معاہدے پردستخط کیے تھے۔


Share: